لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

18 Apr, 2025 | 03:10 PM

سٹی42: شہر  لاہورکے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش اور ہوا چلنے کے باوجود گرمی کی شدت میں کوئی خاطر خواہ کمی نہ آ سکی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ماہرین نے مزید بارش کے صرف 10 فیصد امکانات ظاہر کیے ہیں۔

 چیئرنگ کراس، انارکلی، مال روڈ، ڈی ایچ اے فیز 6، ملتان روڈ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت دیگر علاقوں میںہلکی بارش برسی.

دوسری جانب لاہور ایک مرتبہ پھر فضائی آلودگی کے لحاظ سے ملک کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 128 ریکارڈ کی گئی،سید مراتب علی روڈ پر  156، یوسی پی پر 152، ویلنشیا ٹاؤن پر 144،اڈا پلاٹ رائیونڈ پر 139 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے باوجود آلودگی کی سطح خطرناک حد تک برقرار ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں