ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم ’ جاٹ ‘  کی ریلیز کے بعد سنی دیول مشکل میں پھنس گئے

فلم ’ جاٹ ‘  کی ریلیز کے بعد سنی دیول مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘  کی ریلیز کے کچھ دن  بعد ہی  اداکار سنی دیول ، رندیپ ہوڈا اور ونیت کمار مشکل میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم 'جاٹ ' کے ایک سین سے عیسائی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق جالندھر پولیس نے 2  روز قبل  جانتے بوجھتے کسی کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے اور بدنیتی پر مبنی عمل کے ایکٹ کے تحت فلم  ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر گوپی چند مالینی، فلم  پروڈیوسرز اور دیگر کاسٹ  کے خلاف مقدمہ درج  کیا ہے۔

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے  کہ ’ 10 اپریل کو ریلیز کی گئی   فلم ’ جاٹ ‘ کے ایک سین کے ذریعے تمام مسیحی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے‘۔

  فلم کے متنازع سین میں  رندیپ ہوڈا کو  چرچ کے اندر ایک مقدس صلیب کے نیچے  کھڑے دکھایا گیا ہے جب کہ عقیدت مند عبادت میں مشغول نظر آتے ہیں، اسی دوران بدمعاشی، ڈرانے دھمکانے اور بے ادبی کے مناظر دکھائے گئے جسے  مسیحی  برادری کی جانب سے توہین آمیز قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈائریکٹر، مصنف اور پروڈیوسر نے جان بوجھ کر اس فلم کو گڈ فرائی ڈے اور ایسٹر کے مہینے کے دوران ریلیز کیا تاکہ عیسائی برادری  ناراض ہو اور پورے ملک میں فسادات اور بد امنی پھیل جائے۔