ملک اشرف : پاکستانی خاتون کا افغانستان کے لڑکے سے شادی کرنے کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔
جسٹس فاروق حیدر نے خاتون مسرت جبین کی درخواست پر سماعت کی ,خاتون نے افغان شوہر کو پاکستانی شہریت دینے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا , درخواست گزار نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کا شہریت ایکٹ 1951 کے تحت پاکستانی لڑکا بیرون ملک کی لڑکی سے شادی کرے تو اس کو پاکستانی شہریت دی جاتی ہے۔
پاکستانی لڑکی بیرون ملک کے لڑکے سے پاکستان میں شادی کرے تو شہریت نہیں دی جاتی ،یہ آئین اور قانون کے منافی ہے درخواست گزار نے 2012 میں افغانی لڑکے نسیم کے ساتھ شادی کی ، لیکن اس کے شوہر کو پاکستانی شہریت نہیں دی گئی ، درخواست گزار لڑکی نے اس کے افغانی شوہر کو پاکستانی شہریت دینے کی استدعا کی ہے۔