ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے چودوان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او قاسم خان اور حوالدار جاوید چیمہ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او قاسم خان عدالت میں گواہی کے لیے ڈیرہ شہر کی طرف آ رہے تھے۔ پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔