شاہد سپرا: وفاقی حکومت کا نیٹ میٹرنگ منصوبے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ, صارفین کو منظور شدہ لوڈ کے برابر نیٹ میٹرنگ سہولت دینے کی تجاویز پر کام شروع.
صارفین کو منظورشدہ لوڈ سے 1.5فیصد اضافی سسٹم لگانے کی اجازت دی گئی, ترمیم کے بعد صارفین منظور شدہ لوڈ کے مطابق سولر سسٹم نصب کر سکیں گے.
ترمیم کے ذریعے سولر سسٹم کے ذریعے سسٹم پر بڑھتے لوڈ کو کم کیا جا سکے گا، گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل اور ٹیوب ویلز کے کنکشنز پر فیصلہ لاگو ہو گا۔
وزارت پاور ڈویژن منظور شدہ لوڈ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کرے گی، نیپرا درخواست پر سماعت کرنے کے بعد پالیسی میں ترمیم کرے گی، ترمیم پر صارفین کومنظور شدہ لوڈ کےمطابق سولر سسٹم لگانے کی اجازت ہو گی۔

Stay tuned with 24 News HD Android App
