ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان

وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئندہ سال صرف 23 ہزار 620 عازمین پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن عازمین نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز سے بکنگ کروائی ہے وہ اپنی درخواست کا اسٹیٹس اور معاہدے کی تفصیل آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔

عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز سے ہی بکنگ کرائیں اور وزارت کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدے کی تفصیلات ضرور چیک کریں تاکہ کسی قسم کی دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

وزارت نے واضح کیا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام معلومات عوام کے لیے کھلی کر دی گئی ہیں اور کسی بھی شکایت یا استفسار کی صورت میں وزارت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔