ویب ڈیسک: امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں ایک تقریب کے دوران ٹرافی کو غلطی سے دو حصوں میں توڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی نائب صدر ایک تقریب میں کامیاب ٹیم کو ٹرافی پیش کر رہے تھے۔ جیسے ہی انہوں نے ٹرافی تھامی، وہ ان کے ہاتھوں سے پھسل کر زمین پر گر گئی اور دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی۔
دراصل جے ڈی وینس کو ٹرافی اُٹھاتے ہوئے یہ معلوم نہیں تھا کہ ٹرافی کا نیچے والا حصّہ اوپر والے حصّے سے الگ ہوسکتا ہے . اس موقع پر نائب امریکی صدر کے ساتھ کھڑے اوہایو فٹبال ٹیم کے کھلاڑی نے آگے بڑھ کر ٹرافی کو سنبھالنے میں ان کی مدد کی۔
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے اس پر مزاحیہ ردعمل دیا جبکہ کچھ نے تقریب کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اہم تقریب میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے تھیں۔
ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔