عابد چودھری :لاہور کے علاقہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کی کارووائی،سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 11 جوارئیے گرفتار کر لیےگئے،ملزمان میں محسن،ارشاد،نور احمد،امتیاز،افضال،سرور وغیرہ میں شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد کی نقدی برآمد،ملزمان کے قبضہ سے 10 موبائل فونز،نقدی و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مزید تفتیش جاری ہے۔