سٹی42: آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ناگزید وجوہات کے باعث گیمز ملتوی کی گئیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائیگا، نیشنل گیمز یکم مئی سے 9 مئی تک کراچی میں ہونا تھیں، گیمز کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے تربیتی کیمپس ان دنوں جاری تھے۔
سندھ کو 18 سال کے بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملی تھی۔
واضح رہے کہ نیشنل گیمز پاکستان میں کھیلوں کا بڑا ایونٹ ہے جس میں ملک بھر سے ایتھلیٹ حصہ لیتے ہیں، عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب منعقد ہونی تھی۔
نیشنل گیمز میں 34 کھیل رکھے گئے تھے، میگا ایونٹ میں اولمپکس اور روایتی کھیلوں کے مقابلوں میں دس ہزار کھلاڑی اور آفیشلز نے شرکت کرنا تھی۔