ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرن جوہر کسی خطرناک بیماری میں تو مبتلا نہیں ہو گئے؟ مداح تشویش میں مبتلا

کرن جوہر کسی خطرناک بیماری میں تو مبتلا نہیں ہو گئے؟ مداح تشویش میں مبتلا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مداحوں اور خیرخواہوں کی جانب سے تیزی سے کم ہوتے وزن پر تشویش کے اظہار کے بعد بالآخر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کا وزن ڈرامائی انداز سے کم ہوا ہے جس پر مداحوں نے بارہا فکرمندی کا اظہار بھی کیا لیکن کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔

انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے بتایا کہ میں بالکل صحت مند ہوں اور خود کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

کرن نے بتایا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب ان کے بلڈ ٹیسٹ میں کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ظاہر ہوئی۔

تاہم کرن جوہر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ خون میں کس چیز کی مقدار کو درست کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

کرن جوہر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس وقت دوا پر بھی ہیں لیکن ان کا وزن روزانہ صرف ایک وقت کھانا کھانے کی وجہ سے کم ہوا ہے۔

کرن جوہر نے بتایا کہ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے پیڈل بال کھیلنا اور تیراکی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلم ساز کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وزن کی یہ تبدیلی بہتر صحت کے مقاصد کے حصول کے لیے ہے اور یہ ہدف صحت مند طریق سے حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ صحت مند غذا کھائیں صرف اتنا کھائیں جتنا ضروری ہو اور لالچ میں نہ آئیں۔ اچھی غذا، ورزش، اور خود کو بہتر رکھنے کی کوشش کریں۔

جب ایک رپورٹر نے ان سے ان کے روٹین کے بارے میں پوچھا تو کرن نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں یہ سب بتا دوں گا تو میرا راز کھل جائے گا اور اب واقعی راز سب کے سامنے آ چکا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کرن جوپر پر وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک کے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

اس کے جواب میں کرن جوہر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا وزن متوازن غذا کی وجہ سے کم ہوا ہے۔