ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوفانی بارشیں اور ژالہ باری ,محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

طوفانی بارشیں اور ژالہ باری ,محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید موسمی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ و برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 شہر لاہور  میں بادلوں کا بسیرا برقرار ، موسم  مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے جبکہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور کی فضا بدستور آلودہ ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی شرح 163 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔برکی روڈ  پر  182 AQI،  ٹھوکر نیاز بیگ پر   172 AQI، سید مراتب علی روڈ پر  169 AQI،  عسکری ٹین پر  167 AQI ریکارڈ  کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں غیرمعمولی موسمی حالات سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بتایا کہ اچانک ژالہ باری کی وجہ بڑھتا درجہ حرارت ہے۔  انھوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والی ژالہ باری، طوفان ایک غیر معمولی عمل تھا، اس کا براہ راست تعلق بڑھے درجہ حرارت سے ہے، بڑھتا درجہ حرارت ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی لائے گا۔

 مارگلہ ہلز پر کل کے بادل کلومونمبس ایسے بادل ہیں جو بہت گھنے ہوتے ہیں، ان بادلوں سے فضاء میں اندھیرا بھی چھایا تھا، فضاء میں اندھیرا نشاندہی تھی کہ یہ کلومونمبس بادل ہیں، یہ بڑے گہرے بادل ہوتے ہیں جو زمین کے قریب بنتے ہیں، پہاڑ ان کے سامنے رکاوٹ بنتے ہیں۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق جہاں پہاڑ نے بادلوں کو روکا تو وہاں جو ژالہ باری کے گولے تھے وہ فوراً گرے، 18 اور 19 اپریل کو دوبارہ یہ موسمی پیٹرن بنے گا، شام کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار اور مارگلہ ہلز کے پاس شدید ژالہ باری کی توقع ہے، تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

نیشنل ایمرجنسیز  آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ   کےمختلف علاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں  شدید موسمی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔ بارش اور برفباری سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

 ترجمان  این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، چارسدہ، کرک سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں،پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات اور گردونواح میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے، بارش اور برفباری سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے.

 اہم شاہراہوں پر خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،شدید بارشوں کے باعث فلیش بلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،موسمی حالات سے آگاہ رہنے کے لیے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں، سفر سے پہلے خصوصاً ہزارہ اور مالاکنڈ ریجن سے منسلک سڑکوں کی صورتحال سے آگاہی رکھیں اور شدید موسم اور موسلادھار بارش میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔