ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج گُڈ فرائیڈے ہے

Good Friday, City42 , Easter ، Christian theology, Christian philosophy
کیپشن: گڈ فرائیڈے کے دن کا آغاز صلیب پر مسیح کی قربانی کی یاد سے ہوتا ہے اور دن کا اختتام بھی مسیح کے انسانوں کی خاطر اٹھائے عظیم دکھ کی یاد میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے۔ اس دن سے آئندہ دو دن یعنی اتوار کی صبح تک مسیحی ایماندار الم میں ڈوب کر وقت گزارتے ہیں اور زندگی کے مقاصد کے متعلق گہری سوچ بچار کرتے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج  گڈ فرائیڈے  ہے۔ مسیحی عقیدہ کے مطابق آج دنیا کے مسیحی سیدنا حضرت عیسیٰ المسیح کے بنی نوع انسان کی نجات کی خاطر صلیب پر جان دینے  کی یاد منا رہے ہیں۔
گڈ فرائیڈے کو دنیا بھر میں مسیحی کمیونٹیز میں مقامی ثقافتوں کے زیر مختلف مذہبی رسومات کے ساتھ  منایا جاتا ہے. ایک چیز دنیا بھر میں گڈ فرائیڈے کے اجتماعات میں  یکساں ہے جو یسوع مسیح کے انسانوں کی نجات کے لئے دکھ سہنے کا دکھ  بھرا ادراک ہے۔

آج کے روز مسیحی صلیب  پر یسوع ناصری کے بنی نوع انسان کی نجات کے لئے ادا کئے  کفارہ کے انجیلوں میں درج واقعات کو یاد کرتے ہیں۔

اجتماعات میں پاسٹر اور فادر  ان واقعات کو گہرے تجزیہ کے ساتھ بیان کرتے ہیں؛ حضرت یسوع المسیھح کے آخری سات کلمات کا بیان کیا جاتا ہے اور صلیب پر دی گئی قربانی کے فلسفہ کی تشریح کی جاتی ہے۔ 
گڈ فرائیڈے ہر سال ایسٹر سنڈے سے پہلے والے جمعہ کو ہوتا ہے۔

اس روز  انجیلوں کے مطابق سیدنا یسوع المسیح کو یروشلیم کے رومی گورنر کے حکم پر شہر سے باہر لے جا کر کلوری کی پہاڑی کے دامن میں کھلی جگہ ہر  ہاتھ پاؤں میں کیلیں گاڑ کرصلیب پر چڑھا دیا گیا تھا۔
 دنیا بھر کے مسیحی ایمانداروں کے لیے آج کا جمعہ بہت زیادہ مذہبی اور ثقافتی اہمیت رکھتا ہے۔ مسیحی روایت کے اندر اس دن کے گہرے معانی ہیں۔ یہ دراصل گہرے دکھ  اور سوگ  کے ساتھ ساتھ  نئی روحانی زندگی کی ضرورت کے ادراک کا دن ہے۔

  
 

گڈ فرائیڈے کی تاریخ ہر سال بدلتی ہے
گڈ فرائیڈے ہر سال مختلف تاریخوں پر آتا ہے، جس کا تعین قمری کیلنڈر سے ہوتا ہے۔ 2024 میں گڈ فرائیڈے 29 مارچ کو آیا  تھا، آج 18 اپریل کو دنیا بھر میں گڈ فرائیڈے ہے۔

 یہ تاریخ روایتی حساب سے مطابقت رکھتی ہے، اسے یسوع مسیح کی مصلوبیت کے دن مانا جاتا ہے۔گڈ فرائیڈے کی تاریخی جڑیں یسوع مسیح کی مصلوبیت کے متعلق واقعات سے جڑی ہیں،یہ واقعہ مسیحی الٰہیات میں ایک اہم لمحہ ہے۔ 
 

 "گڈ فرائیڈے" میں اصطلاح 'گڈ' کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کسی مثبت یا خوشگوار واقعہ کو ظاہر کرنے کے بجائے 'مقدس' یا 'متقی' کے قدیم معنی سے نکلا ہے، یعنی یہ مسیحی تعلیم میں جمعہ باقی دنوں  جیسا نہیں بلکہ تقدس سے بھرا ایک دن ہے۔

صدیوں سے، مسیحی گڈ فرائیڈے کو سوگ، سنجیدگی اور غور و فکر کے دن کے حیثیت سے گزارتے ہیں۔   یہ یسوع کی قربانی کی موت کی یاد  کے طور پر کام کرتا ہے، جسے انسانیت کے گناہوں کا کفارہ سمجھا جاتا ہے، اور  اسےساتھ ہی خدا کی محبت اور بخشش کا مظہر بھی سمجھا جاتا ہے ۔ 
 

اس خاص جمعہ کے دن کی اہمیت

گڈ فرائیڈے کا یہ دن  یسوع المسیح کی زمینی خدمت کے خاتمے اور انسانیت کی خاطر مصائب اور موت سے گزرنے کے لیے ان کی رضامندی کی علامت ہے۔ عیسائیوں کے لیے، گڈ فرائیڈے خدا کی محبت کی گہرائی اور مسیح کی قربانی کی وسعت پر غور کرنے کا وقت ہے۔

گڈ فرائیڈے کو دنیا بھر میں مختلف مذہبی رسومات اور رسوم و رواج کے ذریعے منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں سبھی گرجا گھروں میں خصوصی رسمی عبادات ہوتی ہیں تاہم بڑے گرجا گھروں میں خصوی سروسز  کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں صبح سے سہ پہر تک علما  یسوع کی تصلیب کے واقعات، ان کے آخری کلمات کی تشریح کرتے ہیں۔ اس طویل مجلس میں  گیت، عبادات، دعائیں، حمدیہ کلام بھی شامل ہوتے ہیں۔  کچھ مسیحی فرقے  آج کےے روز جلوس بھی نکالتے ہیں۔  

  
 

گڈ فرائیڈے کے ادب، فن اور ثقافت پر اثرات

اپنی مذہبی اہمیت کے علاوہ، گڈ فرائیڈے کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت بھی ہے۔ اس دن کی رسموں اور مجالس نے فن، ادب اور موسیقی کے بے شمار کاموں پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں، جن میں مصائب، نجات اور حیاتِ نو ، نجات اور امید کے موضوعات کو دکھایا گیا ہے۔ گڈ فرائیڈے کا گہرا اثر نہ صرف مسیحی برادری میں بلکہ دنیا بھر میں متنوع ثقافتی اور فنکارانہ تاثرات میں بھی جھلکتا ہے۔