سٹی42: روس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی فوجی حملہ غیر قانونی اور ناقابل قبول ہوگا۔
گزشتہ روز جب صحافیوں نے روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان سے یہ پوچھا کہ کیا روس ایران اور امریکہ کے درمیان مستقبل میں ہونے والے جوہری معاہدے کے ایک حصے کے طور پر افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔ تو اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف کوئی بھی فوجی حملہ غیر قانونی ہو گا ور یہ روس کے لئے قابلِ قبول نہیں ہو گا۔