سٹی42: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اب پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچوں میں انڈیا سے باہر نیوٹرل وینیو پر کھلانے کے لئے انڈیا کو ویسا ہی دوہرا ارینجمنٹ کرنا پرے گا جیسا پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کے میچوں مین انڈیا کی پاکستان نہ آنے والی ٹیم کے لئے کرنا پڑا تھا۔
لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی بولرز فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آل راؤنڈکارکردگی پرکپتان فاطمہ ثنا کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔
خیال رہےکہ پاکستان ویمن ٹیم نےتھائی لینڈ ویمن کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان ویمنز اب انڈیا کرکٹ بورڈ کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہیں
لاہور میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے کوالئی فائنگ میچوں میں پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے مقابل آنے والی ہر ٹیم کو شکست دی، آخری میچ میں انہوں نے تھائی لینڈ کی ٹیم کو ہرایا۔ اب پاکستان ویمنز ٹیم انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں کھیلے گی اور اندیا کو پاکستانی ٹیم کے میچوں کے لئے انڈیا سے باہر ارینجمنٹ کرنا پڑے گا ۔ یہ بالکل ایسے ہی ہو گا جیسے انڈیا کے کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے لئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر کے پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کے انڈیا کے میچ دبئی میں کروانے کا انتظام کرنے پر مجبور کیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ سے پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور اندیا کے کرکٹ بورڈ کے ساتھ طے کر لیا تھا کہ جیسا انڈیا کا کرکٹ بورڈ انڈین ٹیم کے پاکستان آ کر کھیلنے کے ضمن میں پاکستان کے ساتھ کرے گا ویسا ہی پاکستان بھی انڈین کرکٹ بورڈ کے ساتھ اندیا میں ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس میں کرے گا۔
لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی بولرز فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آل راؤنڈکارکردگی پرکپتان فاطمہ ثنا کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔