سٹی42: آج شب ابر آلود موسم میں لاہور شہر میں جنت کی ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش کا ہنوز دور دور تک کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کو پورا دن گزرنے کے باوجود شہر پر بارش برسنے کا ہنوز کوئی امکان نہیں، تاہم میٹ آفس کا اب کہنا ہے کہ رات گئے لاہور میں "ہلکی بارش ہو سکتی ہے"۔
جمعرات کے روز دن بھر شہر پر دھوپ چمکتی رہی لیکن اس میں تمازت کم تھی۔ سہ پہر کو موسم خوشگوار ہو گیا اور اب رات کو فضا میں خنکی نمایاں ہے جس کے مزید بڑھنے کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کی مشینوں نے آج لاہور شہر کا درجہ حرارت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ بتایا اور اب ٹمپریچر کے 22 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کر رہی ہیں۔
جمعرات کے روز لاہور شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شر ح 88 ریکارڈ کی گئی۔