روس سے زیادہ پیداوار دینے والے بیج لانا چاہتے ہیں، مریم نواز 

18 Apr, 2024 | 10:32 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پنجاب  کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی ہے۔

روسی سفیر  اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ملاقات میں زراعت، ٹیکنالوجی، تجارت اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پ پر گفتگو ہوئی۔  خطے کی مجموعی صورتحال پر  بھی بات چیت کی گئی ۔

روس کے سفیر البرٹ خوریف نے وزیر اعلیٰٰ مریم نواز شریف کو  پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

 مریم نواز شریف  نے کہا کہ روس پاکستان کے تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے ہم باہمی تجارت کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں -ہم روس کے زرعی تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں -

مریم نواز شریف  نے روسی سفیر کو بتایا کہ وہ روس سے زیادہ پیداوار والے بیج کی پیداوار حاصل کرنے کی خواہاں ہیں - 

 روس کے سفیر  البرٹ خوریف نے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کا  دیر ینہ دوست اور خطے کا اہم ملک ہے -

مزیدخبریں