ویب ڈیسک: آسٹریلین وزیر اعظم نے چاقو حملے کے زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش کر دی۔
آسٹریلین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چاقو حملے کے دوران زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو آسٹریلیا کا مستقل ویزا دیا جائے گا۔ محمد طحہٰ وہ دوسرے شخص تھے جنہوں نے مجرم، جوئل کاؤچی کا سامنا کیا جو غیر معمولی جرات کا اظہار ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا دونوں پاکستانیوں نے آسٹریلوی باشندوں کی حفاظت کے لیے خود کو خطرے میں ڈالا جنہیں وہ خود نہیں جانتے تھے، یہ اس قسم کی ہمت ہے جس کا ہم شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے سڈنی کے ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن شاپنگ مال میں حملہ آور نے چاقو کے وار سے پاکستانی گارڈ سمیت چھ افراد کو قتل کردیا تھا۔ حملے میں محمد طٰحہ شدید زخمی جبکہ اس کا ساتھی فراز طاہر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔
آسٹریلین وزیر اعظم کی چاقو حملے کے زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش
18 Apr, 2024 | 09:37 PM