ترکیہ کے جنرل متین گورک کی  ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو سے ملاقات

18 Apr, 2024 | 08:47 PM

سٹی42: ترکیہ کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ائیر سٹاف سے ملاقات کی۔

 دونوں افواج کے سربراہوں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد جدید جنگی ٹیکنالوجی اور تربیت کے دائرے میں پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ جدید جنگی ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ تربیت کے تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

جنرل متین گورک نے پاک فضائیہ کی جانب سے ایک مضبوط مقامی ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی میں پیش رفت کو سراہا۔ 

 جنرل متین گورک نے نیسٹپ کے اشتراک سے مشترکہ صنعتی تعاون کے استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔ معزز مہمان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں قائم مختلف تنصیبات اور تکنیکی انفراسٹرکچر کا بھی دورہ کیا۔

مزیدخبریں