رشتے کے انکار پر لڑکے نے چھریوں کے وار سے لڑکی کو زخمی کردیا

18 Apr, 2024 | 08:39 PM

وقاص احمد: لاہور میں ہسپتال میں کام کرنے والی نرس پر  نوجوان نے چھریوں سے حملہ کردیا ۔ 

پولیس کے مطابق رشتے کے انکار پر لڑکے نے منگیتر کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ لڑکی کاہنہ ہسپتال ڈیوٹی سے گھر جا رہی تھی کہ ملزم نے حملہ کیا۔ 22سالہ لڑکی ہما کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم نے منگنی ٹوٹنے کی رنج پر لڑکی کو چھڑیوں کے وار کر کے زخمی کیا۔ 

پولیس نے ملزم نعیم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ 

مزیدخبریں