چار پلئیرز کا پہلا میچ، آج نیوزی لینڈ پاکستان ٹی ٹونٹی میں کچھ بھی ہو سکتا ہے

18 Apr, 2024 | 08:13 PM

سٹی42: راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی جانب سے تین نئے کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ایک نئے کھلاڑی کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔   

آج شب راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بارش کے سبب کچھ تاخیر کا شکار ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کیپ دی گئی۔ 

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد  تینوں آج اپنے پہلے میچ میں کچھ کر دکھانے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کے  ٹِم روبنسن بھی آج کے میچ سے نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے آغاز کر رہے ہیں۔

چار نئے کھلاڑیوں کے ساتھ شروع ہونے والے  اس میچ میں کچھ بھی نیا ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں