مارچ میں تجارتی خسارہ 34 فیصد بڑھ گیا

18 Apr, 2024 | 06:38 PM

اشرف خان: تمام تر احتیاطوں کے باوجود مارچ میں تجارتی خسارہ 34 فیصد بڑھ گیا۔ 

ادارہ شماریات نے جمعرات کے روز  درآمدات،  برآمدات اور تجارتی خسارے کے اپ ٹو ڈیٹ اعدادوشمار جاری کردیئے جن کے مطابق مارچ کے مہینے میں تجارتی خسارہ 34 فیصد بڑھ گیا ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں پاکستان نے 2 ارب 57 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں۔  اس مہینے کے دوران   4 ارب 87 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔  ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تاہم  درآمدات 13 فیصد بڑھنے سے تجارتی خسارے میں 34 فیصد اضافہ ہو گیا۔ 

فروری 23 میں تجارتی خسارہ 1.72 ارب ڈالر تھا ۔ مارچ 24 میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگیا ۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات کا حجم 22.93ارب ڈالر رہا۔ سال کے پہلے 9 ماہ میں درآمدات کا مالی حجم 40.07 ارب ڈالر رہا۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ  مجموعی طور پر 24 فیصد کم ہوا۔ مارچ کے آخری دن تک تجارتی خسارہ کا حجم  17.14 ارب ڈالر رہا۔

مزیدخبریں