پنجاب سپورٹس بورڈ کا کبڈی ٹاکرا کروانے کا فیصلہ

18 Apr, 2024 | 05:52 PM

رانا آذر : پنجاب سپورٹس بورڈ نے کبڈی ٹاکرا کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

محکمہ کھیل کے زیر اہتمام پنجاب کے روایتی کھیل کا مقابلہ آئندہ ماہ میں ہوگا۔ کبڈی ٹاکرا میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ڈی جی سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر سپورٹس کو ٹاسک سونپ دیا۔ ڈویژنل ٹیموں کی تیاری سمیت دیگر تمام معاملات کو جلد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ 

کبڈا ٹاکرا کے بعد والی بال کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں