تمام لوگوں اور صوبوں سے قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے، صدر مملکت

18 Apr, 2024 | 04:50 PM

ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ  تمام لوگوں اور صوبوں سے قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ 

 آصف زرداری کی جانب سے دوسری بار صدر منتخب ہونے پر تمام ارکان سے اظہار تشکرکیا گیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھاکہ ماضی میں بطور صدر میرے فیصلوں نے تاریخ رقم کی، ملک میں آج دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانا ناممکن نہیں۔ تمام لوگوں اور صوبوں سے قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ ہمارا ایجنڈا اور خیالات ہی ملک کو مضبوط بنائیں گے، ہمیں ہنگامی اور مثبت اقدامات کرنا ہوں گے، ایسا سیاسی ماحول بنانا ہوگا جس میں سب کی ضرورت پوری کی جاسکے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ صوبوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہوگا، ایسا سیاسی ماحول بنانا ہوگا جس میں حدت کم اور روشنی زیادہ ہو ۔ بین الاقوامی منڈی میں جگہ بنانے کیلئے برآمدات کو ترجیح دینا ہوگی۔ ہمیں ماحول دوست انفرااسٹرکچر بنانا ہوگا، بیرون ممالک سے سرمایہ کاری لانا ہوگی،بچوں کی بڑی تعداد اسکولوں سے باہر ہے،  پاکستان کے پاس خوراک کی کمی ہے، صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ہم دہشت گرد عناصر کو ختم کریں گے۔ 

مزیدخبریں