وفاقی حکومت نے بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا

18 Apr, 2024 | 03:00 PM

(شاہد ندیم سپرا)وفاقی حکومت نے بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، پاور ڈویژن کو لیسکو اور میپکو کی نجکاری کا عمل مکمل کر کے سمری کابینہ کو بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
 ابتدائی طور پر لیسکو اور میپکو کی نجکاری کے عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئےہیں،وفاقی حکومت نے دونوں کمپنیوں کی تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس کے مطابق لیسکو اور میپکو کو تقسیم کر کے مجموعی طور پر چار کمپنیوں کی تشکیل نو کی جائیگی،کمپنیوں کی تشکیل نو افسران و ملازمین کے اضافی بوجھ کے علاوہ کی جائیگی۔

 مراسلہ کے مطابق کیبنٹ کمیٹی آن پرائیویٹائزیشن نے پاور ڈویژن کو عمل مکمل کر کے سمری کابینہ کو بھجوائی جائیگی، کابینہ سے منظوری ملنے پر لیسکو اور میپکو کو چار کمپنیوں میں تقسیم کر دیا جائیگا،جس کے بعد تمام کمپنیوں کا نظام پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کر دیا جائیگا۔

مزیدخبریں