سکھ برادری کو کبھی اقلیت نہیں سمجھا،آپ ہمارا حصہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

18 Apr, 2024 | 02:58 PM

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سکھ برادری کو کبھی اقلیت نہیں سمجھا،آپ ہمارا حصہ ہیں ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرتارپور میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور میری طرف سے آپ سب کو خوش آمدید، سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ میاں نوازشریف یہاں نہیں آسکےلیکن آپ کیلئے پیغام بھیجاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر بھارتی پنجاب سے بھی مبارک باد کے پیغامات آئے۔ پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر بیساکھی کی تقریبات منائی جارہی ہیں۔ بھارت میں جاتی امرا کی مٹی کسی نے لاکر دی تو وہ میں نے اپنے دادا کی قبر پر ڈال دی۔ 
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کرتارپور آنے والے سکھ زائرین کے تمام مسائل حل کریں گے، پنجاب میں پہلا سکھ وزیر بنا تو پوری دنیا سے مبارک باد موصول ہوئی، ہمسائیوں کیلئے دل کے دروازےکھلےہیں۔ نوازشریف نے ہمیشہ کہا ہمسائیوں سے لڑنا نہیں۔ سکھ برادری کو کبھی اقلیت نہیں سمجھا،آپ ہمارا حصہ ہیں۔ 

مزیدخبریں