پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو شہری سے 12 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے

18 Apr, 2024 | 02:21 PM

فرزانہ صدیق : اسلام آباد میں پولیس یونیفارم میں ملبوس جرائم پیشہ افراد سرگرم، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے شہری  سے 12 لاکھ روپےلوٹ کرفرار ہوگئے۔

پولیس کی ناقص حکمت عملی  پر ڈاکو مزید  دیدہ دلیر ہو گئے،پولیس وردی میں ملبوس پولیس اہلکار ہیں یا ڈاکو شہری شدید خوف کا شکار ہوگئے ۔

 تھانہ سنبل کے علاقہ میں پولیس وردی میں ملبوس تین پولیس اہلکاروں نے شہری سے12لاکھ روپے لوٹ لئے،نوشہرہ کا رہائشی کاشف اسلام آباد سے گاڑی خریدنے آیا تھا،ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

 ایف آئی آر   کے متن کے مطابق  گاڑی کا سودا ہونے کے بعد گاڑی کا بونٹ چیک کرنے لگے تو اسلام آباد پولیس کے تین اہلکار آگیے،پولیس اہلکاروں نے تلاشی لی اور ویری فیکیشن کے بہانے پیسے جیب سے نکال لئے،پولیس اہلکاروں نے بوتل پلائی جس سے غنودگی ہوئی تو جی13 اتار کے چلے گئے ۔

 خیال رہے کہ  وردی میں ملبوس پولیس اہلکار تھے یا نوسرباز وفاقی پولیس کھوج لگانے میں ناکام ہیں جبکہ  سیف سٹی کیمروں کی موجودگی میں بھی پولیس وردی میں جرائم پیشہ عناصر کا شہر میں دندنانا معمول بن گیا۔

مزیدخبریں