(جنید ریاض)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس، لاہور بورڈ کے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے درخواست گزار ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور نے بورڈ انتظامیہ کے درخواست گزار اداروں کے وزٹس ریل ٹائم ویڈیوز اور کاغذات کا جائزہ لیا۔
محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن بھیجنے والے کسی امیدوار طالب علم یا طالبہ کا تدریسی سال ضائع نہیں ہونا چاہئے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور بورڈانتظامیہ کو داخلے بھیجنے والے ادراوں کے پورٹل کھولنے کی مشروط اجازت دے دی۔
انکا کہنا تھا کہ لاہور بورڈ آف گورنرز کے مسترد کردہ کیسز کو مسترد ہی رکھا جائیگا۔کمشنر لاہور نے سکروٹنی کے بعد لاہور بورڈ کو 21 نجی اداروں کے پورٹلز اوپن کرکے طلبا کے داخلے بھیجنے کی اجازت دے دی۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ بشری انصاری،کنٹرولر امتحانات زاہد میاں،رجسٹریشن و پورٹل انچارجز نے بھی شرکت کی۔