ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھاپے شروع،مہنگی روٹی ،نان بیچنے پر 13 افراد موقع پر گرفتار

چھاپے شروع،مہنگی روٹی ،نان بیچنے پر 13 افراد موقع پر گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:سرکاری قیمتوں پر روٹی،نان کی دستیابی کا مشن، وزیر خوراک سرگرم ہو گئے۔
سرکاری قیمتوں پر روٹی،نان کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے وزیر خوراک بلال یاسین حرکت میں آ  گئے، مہنگی روٹی ،نان بیچنے پر 13 افراد موقع سے گرفتار، پوائنٹس سیل کر دیےگئے۔
صوبائی وزیربلال یاسین  نے ٹیمپل روڈ، کریم پارک ، ٹھوکر کے علاقوں میں چھاپہ مار ا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں مہنگی روٹی ، نان کی فروخت قابلِ قبول نہیں، ہر حال میں روٹی 16 روپے، نان 20 روپے میں دستیاب ہوگا۔کسی کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی سے قبل متعلقہ محکموں نے مکمل ورکنگ کی تھی، آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ مڈل مین کی بجائے عوام کو پہنچنا چاہیے۔