اب غیر استعمال شدہ فنڈز 15 مئی کو سرنڈر کرنا ہوں گے

18 Apr, 2024 | 01:00 AM

وقاص عظیم: وزارت خزانہ نے  تمام وزارتوں اور ڈویژنز کوغیراستعمال شدہ فنڈز  15 مئی کو سرنڈرکرنے کی ہدایت کر دی۔ 

 مالی سال  2023-2024 کےغیراستعمال شدہ فنڈزکو سرنڈرکرنےکے لیے15مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔  اس سےقبل سال کے دوران ملنے والے فنڈز جو استعمال نہیں ہو پاتے تھے انہیں 31مئی کو وزارت خزانہ کو واپس بھیجا جاتا تھا۔  

وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنزکو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

مزیدخبریں