پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے، محمد اورنگزیب

18 Apr, 2024 | 12:53 AM

سٹی42:   پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے، یہ بات وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور  محمد بن ہادی الحسینی سے ملاقات  کے دوران کہی ہے۔ 

محمد اور نگ زیب سے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور  محمد بن ہادی الحسینی  نے کل ملاقات کی۔

اس اہم ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور  محمد بن ہادی الحسینی سے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ۔  
   وزیر خزانہ  نے  پاکستان کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت  کو ٹیکس، توانائی اور سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں  کی نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں بتایا۔            

محمد اور نگ زیب نے بتایا کہ  پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں