سٹی42: بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔
کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب صبح ساڑھے دس بجے ہوگی۔
صوبائی وزراء سے حلف گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ لیں گے ۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،ایم پی ایز اور اعلیٰ سرکاری حکام شرکت کریں گے۔