سٹی42: اسرائیل ایران کشیدگی برقرار رہنے کے باوجود عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی بڑی کمی ہوگئی.
ایک انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کمرشل انوینٹری بڑھنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی ہے۔ چین کی جانب سے کمزور معاشی اعداوشمار آنے پر طلب میں کمی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ چین میں خام تیل کی طلب میں کمی کے خدشات پر خام تیل کے نئے سودوں میں مندی کا رحجان ہے اور خام تیل کی مستقبل کے سودوں کے لئے قیمت گر رہی ہے۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ مارچ 2020 کے بعد خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے ۔
امریکی خام تیل 3 فیصد کمی سے 83 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ۔ لندن برینٹ آئل 2.70 فیصد کمی سے 87.40 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے۔
ایران کے اسرائیل پر سینکڑوں میزائلوں کے حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں تیزی کا رجحان آیا تھا جس سے دنیا میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔
مارکیٹ اب بھی اسرائیل ایران کشیدگی پر گہری نظر رکھےہوئے ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر جوابی حملےکے امکانات پر دنیا کی نظریں جمی تھیں۔ جنگ کی صورتحال کی وجہ سے تیل کے سودوں پر پریمیم بڑھ گیا تھا ۔