ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاور، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، وزیرستان ، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، شا نگلہ، بو نیر، کوہستان اور خیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، بالا کوٹ، بو نیر، خیبر اور کرم میں ژالہ باری کی توقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلا ئیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، حا فظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہا لدین، فیصل آباد، سر گو دھا اور میا نوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ صوبہ کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
بلوچستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلا ئیڈ نگ کا خدشہ ہے۔