چین کےہسپتال میں آتشزدگی، 21 افراد جان کی بازی ہار گئے

18 Apr, 2023 | 09:10 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ہسپتال میں آتشزدگی، 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ اسپتال کے ان پیشنٹ شعبے کے مشرقی حصے میں پیش آیا، ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلد ہی آگ پر قابو پالیا تھا۔

مقامی حکام کے مطابق اسپتال سے 71 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔حکام کے مطابق چین میں اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کی تعداد بہت ہی کم ہے تاہم بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں