ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سےچودھری پرویزالٰہی کی اہم ملاقات 

 عمران خان سےچودھری پرویزالٰہی کی اہم ملاقات 
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان سے مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر تفصیلی مشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے خصوصی طور پر مونس الٰہی کی خیریت بھی دریافت کی۔ 

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں۔ توہین عدالت پر پہلے یوسف رضا گیلانی نے نا اہلی بھگتی اب انشاء اللہ شہبازشریف بھی بھگتے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔ خواجہ طارق رحیم اور فواد چودھری پیروی کریں گے۔

ملاقات میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں امیدواروں پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ ٹکٹوں کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔ الیکشن کو روکنے کیلئے ہر غیر آئینی ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔نااہل حکمرانوں کو اپنے ہر غیر آئینی اقدام کا جواب دینا ہو گا۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کسی بھی صورت اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں چاہے انہیں آئین شکنی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔ آئین شکن شوباز شریف قوم کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہو چکاہے۔

Bilal Arshad

Content Writer