ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین پریشان ہیں کہ حکومتی اتحاد اب تک قائم کیوں ہے۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون بننے سے پہلے ہی عدالت نے حکم امتناع دیا.بار کونسلز حکومت کی محبت میں نہیں بلکہ قانون کی عملداری کے لیے کھڑی ہیں.جو ہورہا ہے ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا.
وزیراعظم نے کہا کہ عدالت نے کہا صدر دستخط کرے نہ کرے قانون نافذ نہیں ہوگا۔یہ انوکھے فیصلے سے عدل و انصاف کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔آئی ایم ایف معاہدے کا معاملہ آخری مرحلے میں ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے لیے وزیرخزانہ اور وزیر خزانہ نے دن رات کام کیا۔سیاسی مخالفین پریشان ہیں کہ حکومتی اتحاد اب تک قائم کیوں ہے۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت مشاورت سے فیصلے کرتی ہے، تھوپتی نہیں ہے۔عمومی تاثر تھا کہ حکومتی اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا۔اتحادی جماعتوں نے ایک سال بحرانوں کا مقابلہ کیا۔