(علی ساہی)محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز ختم کرکے ورچوئل کارڈز متعارف کروانے کا فیصلہ۔گاڑی ،موٹرسائیکل کی رجسٹریشن، ٹرانسفرکاعمل مکمل ہوتے ہی شہری کوموبائل یا ای میل کے ذریعے کارڈ کا خاکہ بھجوا یا جائے گا، جو وہ خود پرنٹ کروا سکے گا۔نئے سسٹم کے آغاز سے بوگس رجسٹریشن کارڈز کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائیگا۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ جن شہریوں کے پاس موبائل نہیں وہ ویب سائٹ میں گاڑی نمبر،چیسی نمبراور رجسٹریشن کی تاریخ بتاکر پرنٹ نکلوا سکیں گے.ورچوئل کارڈ کی فیس بھی معمولی مقرر کی جائے گی۔اس سے قبل سمارٹ کارڈز کی قیمت 530روپے اورڈلیوری چارجز علیحدہ وصول کئے جارہے ۔
پولیس اور ایکسائز حکام گاڑی کے کاغذات اپنے فون پر ہی آن لائن چیک کرسکیں گے۔ورچوئل کارڈزکےآغازسے کاغذات چوری ،ڈپلکیشن کا خاتمہ ہوگا۔اس حوالے سے تجاویز کےلئے ڈی جی ایکسائزنے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،جو ورچوئل کارڈز کے آغاز اور ایس او پیز کے لئے رواں ہفتے رپورٹ جمع کروائے گی۔