ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست چوہدری محمد امتیاز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ صدر مملکت اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، صدر عارف علوی سیاسی جماعت کی ایما پر کام کر رہے ہیں، عارف علوی صدر کی سیٹ کے اہل نہیں رہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ آرٹیکل 41 کے تحت صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹایا جائے۔