ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےعلی امین گنڈاپور کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔علی امین گنڈاپور کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عدالت کی 3، 3 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے مجع کرانے کی ہدایت کی ہے۔تفتیشی افسر نے جواب بھی جج سکندر خان کی عدالت میں جمع کرادیا۔