(احمد رضا) انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
اکتیس سالہ بین اسٹوکس کو کرکٹ میں بائبل کا درجہ رکھنے والے میگزین ’وزڈن‘ میں چار سال میں تیسری مرتبہ بہترین کرکٹر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے کا اعزاز مل گیا۔ خیال رہے کہ اس ایوارڈ کی دوڑ میں بین اسٹوکس کے ساتھ بین فوکس اور میتھیو پوٹس بھی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر بین اسٹوکس کو جولائی 2020ء میں انگلش ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور ان کی قیادت میں انگلش ٹیم نے تیرہ میں سے دس میچ اپنے نام کیے۔