سٹی 42 : شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان اٹکلیاں جاری ،درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کے روز شہر میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
شہر میں ملے جلے موسم کا رجحان، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے ۔بدھ اور جمعرات کو شہر میں بارشیں برسنے کی پیشگوئی کی گئی ۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے ۔ کم سے کم درجہ حرارت 21زیادہ سےزیادہ 34ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا۔
فضائی آلودگی نے لاہور کا پیچھا نہ چھوڑا جبکہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا جبکہ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 103 ریکارڈ کی گئی ۔فیز 8 ڈی ایچ اے 140،مراتب علی روڈ میں آلودگی کی شرح 120ریکارڈ
مال روڈ میں آلودگی کی شرح 100ریکارڈ ہو ئی ۔