ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ، سپر ماڈل سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں۔
اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ٹیم نے ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی ہے۔ایک گھنٹہ قبل ہی شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے یہ افسوس ناک خبر شیئر کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ 32 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں۔عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا۔