مریم نواز نےعمران خان، صدرمملکت کو خبردار کردیا

18 Apr, 2022 | 09:30 PM

M .SAJID .KHAN

(عمراسلم)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ تمہارا تحفہ، تمہاری مرضی نہیں،تمھاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل، دونوں ختم ! حساب تو دینا پڑے گا۔

 تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کو نشانہ بناتے ٹویٹ کرتے کہا کہ 'تمھارا تحفہ تمھاری مرضی نہیں۔ تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی ! اب تمھاری دھونس نہیں چلے گی! آنکھیں کھول لو، تمھاری جعلی حکومت اور تمھارا مستقبل، دونوں ختم ! حساب تو دینا پڑے گا انشاءاللّہ !

سماجی رابطے ٹویٹر پر عمران خان پر تنقید کے ساتھ ساتھ صدر عارف علوی کی جانب سے حلف نہ لینے پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ اپنی آئینی اور ریاستی ذمہ داری ادا کرنے کی جرات نہیں تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،عوام کے ٹیکس پر پلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا' عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔ تبھی انکے جلسوں کی تصاویر خلا (NASA ) سے لی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں