(ویب ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ سیاسی صورتحال میں مداحوں کےلئے پیغام میں کہاہے کہ عمران خان کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہئے تھا،ہمیں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پر مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ادارے آپ کے اپنے ہیں، ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں زور دیتے ہوئے مزید واضح کیا کہ ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔
tweet">ریاست، سیاست و حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے؛ جہاں بات ریاست پر آئے، وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پہ مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں۔ ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں pic.twitter.com/nM7ASrqpU5
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 17, 2022
شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا سوشل میڈیا اٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے آج تک عمران خان کی بہت تعریف کی ہے اور ان کی مختلف موقعوں پر حوصلہ افزائی بھی کی، عمران خان کا نظریہ بہت اچھا تھا ان کے ساتھ بہت مزہ آ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو لیڈر ہوتا ہے و خود کام نہیں کرتا وہ نظریہ بناتا ہے اس پر ٹیم کام کرتی ہے، عمران خان کے پاس ایسی ٹیم نہیں تھی جو ان کے نظریئے پر صحیح سے کام کرتی۔