ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کِیا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں حیران کن تبدیلی کردی

کِیا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں حیران کن تبدیلی کردی
کیپشن: Kia car's price in Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بڑی خبر آگئی، پاکستان میں معروف کار ساز کمپنی کِیا گاڑیوں کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی کارساز کمپنی ' کِیا' نے گاڑیوں کی قیمتوں ایک بار پھر اضافہ کردیا، کِیا  گاڑیاں کی قیمتوں میں 2 لاکھ سے 27لاکھ 5 ہزار کا مزیداضافہ کیا گیا ہے، کیا پیکانٹو MT کی قیمت میں 2لاکھ روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 26 لاکھ مقرر کی گئی ۔کیا پیکانٹو AT کی قیمت میں بھی 2 لاکھ کابڑھا گئی جس پر قیمت 27 لاکھ ہوچکی ہے۔

کیا سپورٹیج الفا کی قیمت میں3 لاکھ کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 50 لاکھ سے بڑھ کر 53 لاکھ  ہوگئی، کیا سپورٹیج FWD کی پرانی قیمت 55 لاکھ جس میں مزید 3 لاکھ کا اضافہ جبکہ کیا سپورٹیج AWD کی نئی قیمت 63 لاکھ  ہے، اس گاڑی کی قیمت بھی 3 لاکھ بڑھا گئی ہے۔

علاوہ سٹونک ایکس کی قیمت میں 2 لاکھ 75 ہزار کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 44 لاکھ 25 ہزار اور سٹونک ایکس پلس کی پرانی قیمت 44 لاکھ 50 ہزار میں  2 لاکھ 75 ہزار کا اضافہ کیاہوا اور نئی قیمت 47لاکھ 25 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  جنوبی کوریا کی کارساز کمپنی ' کِیا'نے چار ماہ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں تیسری بار بڑا اضافہ کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by PakWheels.com (@pakwheels)

M .SAJID .KHAN

Content Writer