آفٹر نون سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

18 Apr, 2022 | 07:29 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)تحریک انصاف کی حکومت میں شروع کیے گئے آفٹر نون سکولوں کو رواں ماہ کے آخر تک بند کر دیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے دور حکومت میں آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا گیا تھا، آفٹر نون سکول پروگرام کے تحت بچوں کو شام کے وقت پڑھایا جاتا تھا، سکولوں میں کمروں کی تعداد کم اور بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا گیا تھا جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب میں 274 سکولوں کو بند کردیا ہے۔

سکول حکام کا موقف ہے کہ آفٹر نون سکول پروگرام میں سکولوں کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی وجہ بچوں کی کم تعداد ہے، جن سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہے، ان سکولوں کو ڈی نوٹی فائی کیا گیا ہے۔سکول ایجوکیشن پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ آفٹر نون سکول پروگرام میں آج بھی دو لاکھ سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں