اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا استعفیٰ منظور

18 Apr, 2022 | 06:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)خالد جاوید خان کا بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق خالد جاوید خان کا بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان استعفیٰ منظورکر لیا گیا۔وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا۔استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 10 اپریل 2022 سے کیا گیا ہے۔خالد جاوید خان نے 10 اپریل کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

واضح رہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، انہوں نے استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کر دیا تھا۔اٹارنی جنرل نے اپنے استعفے میں کہا کہ فروری 2020 سے  اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں  جس کے لئےعمران خان کا شکر گزار ہوں ، میں نے اس عرصے میں لگن سے کام کیا مگر اب اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں ۔ 

مزیدخبریں