ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کےسرکاری ملازمین کیلئے چھوٹی عید سے قبل بڑا سرپرائز

پنجاب کےسرکاری ملازمین کیلئے چھوٹی عید سے قبل بڑا سرپرائز
کیپشن: Govt employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی محتسب کی جانب سے شہریوں کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری ہے ، صوبائی محتسب نے متعدد ملازمین کو ریگولر بنیادوں پر ملازمت دلوا دی۔

تفصیلات کےمطابق محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے درخواستگزار افراد کو پنجاب سول سرونٹس رولز مجریہ 1974ء کے قاعدہ 17اے کے تحت مختلف سرکاری اداروں میں ریگولربنیادوں پر ملازمت فراہم کر دی گئی ہے۔

لاہور کی میری عمانوائیل مسیح، ساہیوال کے محمد صہیب اصغر، وہاڑی کے وقار احمد اور میانوالی کی تابندہ مہتاب کو لیب اٹنڈنٹ، فیصل آباد کے محمد عابد اور وہاڑی کے منور احمد کو بیلدار جبکہ مظفر گڑھ کے محمد عمران کو محکمہ آبپاشی میں ٹیوب ویل آریٹر اور شیخوپورہ کے محمد سکندر کو ڈرائیور بھرتی کر لیا گیا۔

نارووال کے ابوبکر امجد اور مبین فاطمہ، وہاڑی کے محمد محسن ظفر اور یاسر علی، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آمنہ رفیق ، فیصل آباد کے اسامہ وقاص اور اوکاڑہ کے احسن جاوید کو محتسب پنجاب کے حکم پر مختلف محکموں میں گریڈ 11 میں جونیئر کلرک بھرتی کر لیا گیا۔

فیصل آباد کے محمد وشال، محمد شاہنواز اورمحمد اسلم، وہاڑی کے راشد جمیل اور محمد آصف، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آسیہ صدیق، جھنگ کی فضیلت بتول اورسیالکوٹ کے ابرار لطیف کو قاعدہ 17اے کے تحت مختلف صوبائی محکموں میں نائب قاصد بھرتی کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان کرچکی ہے،محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ عیدالفطرپر پنجاب میں سرکاری ملازمین کو اپریل کی تنخواہ27 اپریل کو دی جائے گی۔مراسلے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اورپنشن 27 اپریل تک یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer