ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرمملکت نے گورنر سندھ کا استعفا منظور کرلیا

صدر مملکت عارف علوی ، عمران اسماعیل
کیپشن: President Arif Alvi , Imran Ismail
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صدر مملکت عارف علوی نےگورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے استعفٰی منظور کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 11 اپریل کو عہدے سے استعفیٰ دیا  تھا۔

 ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائیں گے میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor