پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

18 Apr, 2022 | 05:25 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)آئی جی پنجاب راو سردارعلی خان نےشہر کے5 افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
آئی جی پنجاب نے پانچ ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی ایس او ٹو سی سی پی او لاہور ڈی ایس پی کاشف ڈوگر کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون انویسٹی برانچ پنجاب،ڈی ایس پی مستحسن شاہ کو ایس ڈی پی او لوٸر مال سرکل لاہور،ایس ڈی پی او لوٸر مال سرکل ڈی ایس پی محمد عمران کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی سکیورٹی ٹو 90شاہراہ قاٸد اعظم لاہور تعینات کر دیا۔

ایس ڈی پی او باغبانپورہ سرکل لاہور یعقوب اعوان کو تبدیل کرکے خدمات ایڈیشنل  آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد،ڈی ایس پی پرزنر سکورٹ لاہور طارق ظفر کو ایس ڈی پی او باغبانپورہ سرکل لاہور تعینات کردیا گیا۔

مزیدخبریں